< >
Show Back
The Opening
اللہ کے نام سے شروع جو نہايت مہربان ہميشہ رحم فرمانے والا ہے


[1 : 1]
اللہ کے نام سے شروع جو نہايت مہربان ہميشہ رحم فرمانے والا ہے

[1 : 2]
سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہےo

[1 : 3]
نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہےo

[1 : 4]
روزِ جزا کا مالک ہےo

[1 : 5]
(اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیںo

[1 : 6]
ہمیں سیدھا راستہ دکھاo

[1 : 7]
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایاo ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کاo